جموں و کشمیر میں حال ہی میں ہوئے انتخابات میں اپنی جیت درج کرانے کے بعد کئی علاقوں میں پنچوں اور سرپنچوں کی حلف برداری کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
گاندربل میں نو منتخب سرپنچوں اور پنچوں کی حلف تقریب - حلقہ انتخاب گاندربل
گاندربل بلاک سے تعلق رکھنے والے 182 پنچوں اور 16 سرپنچوں نے آج گاندربل کے ڈی سی آفس میں حلف لیا۔
گاندربل میں نو منتخب سرپنچوں اور پنچوں کی حلف تقریب
اسی کے پیش نظر حلقہ انتخاب گاندربل کے شیر پتھری، گاندربل بلاک سے تعلق رکھنے والے 182 پنچوں اور 16 سرپنچوں نے آج گاندربل کے ڈی سی آفس میں حلف لیا۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر گاندربل شعیب نور نے پنچوں اور سرپنچوں کو حلف دلایا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کے کئی عہدیدار موجود تھے۔