گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس پوسٹ شادی پورہ نے ستکری بادام پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK16-5580 کو روک کر گاڑی اور اس میں سوار دو افراد کی تلاشی لی۔
پولیس کے مطابق پولیس نے ممنوعہ نشیلی ادویات بشمول 200 ٹیبلیٹ اور 24 کوڈین بوتلیں ضبط کر کے دونوں افراد کو حراست میں Drug Peddlers Arrested in Ganderbal لے لیا۔
گاندربل پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت شوکت احمد گنائی ساکن بورسو اور عمران شاہ ساکن بجنور، اتر پردیش حال پنزی نارہ سرینگر کے طور پر کی ہے۔