اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم ماحولیات پر سونہ مرگ میں صفائی مہم کا اہتمام

گاندربل عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سونہ مرگ جیسے اہم صحت افزا مقام پر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یوم ماحولیات سونہ مرگ میں بڑے پیمانے پر منایا گیا
عالمی یوم ماحولیات سونہ مرگ میں بڑے پیمانے پر منایا گیا

By

Published : Jun 5, 2021, 9:48 PM IST

اس مہم کا اہتمام سونہ مرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے کیا تھا جس کو سی ای او سونہ مرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد راتھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم احسن الحق چستی نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

عالمی یوم ماحولیات سونہ مرگ میں بڑے پیمانے پر منایا گیا
عالمی یوم ماحولیات، جو ہر سال 5 جون کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے ۔ یہ دن لوگوں کو یہ بتانے کے لئے منایا جاتا ہے کہ اپنے آس پڑوس کو ہم کس طرح سے صاف رکھ کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے ۔ اس مہم میں سونہ مرگ ہوٹل مالکان، سونہ مرگ بیوپار منڈل اور مقامی افراد نے حصہ لیا جنہوں نے اس پورے علاقے سے پالیتھین ، پلاسٹک کے تھیلے اور پلاسٹک کی بوتلوں سمیت دیگر طرح کی گندگی کو اکٹھا کیا اور اسے سربل میں موجود ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ میں ڈال دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت نے کہا کہ خصوصی دن کی مناسبت سے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے بارے میں آگاہی اور عزم بڑھانے کے مقصد سے پوری وادی میں پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے سونمرگ جیسے اہم صحت افزا مقام پر سیاحت کی ترقی کے لئے صفائی ستھرائی اور تحفظ ماحول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد سے تعاون کی خواہش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details