جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس افسر مکیش سنگھ اور انوپما پانڈے کی تحریر کردہ کتاب 'کرس آف دی پیر' کی رسم رونمائی انجام دی۔بتادیں کہ مکیش سنگھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی ) جموں کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز 'ایکس؛ پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں نے مکیش سنگھ اے ڈی جی پی جموں اور انوپما پانڈے کی تحریر کردہ ایک بہترین نئی کتاب 'کرس آف دی پیر' کو اجرا کیا'۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'سچے واقعات سے اثر پذیر یہ کتاب ہمارے پولیس افسران کی لگن کی ایک قوت بخش کہانی ہے اور قوم کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے'۔انہوں نے کتاب اور مصنف کی کامیابی کے لئے دعا کی۔وہیں اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بھی ایل جی منوج سنہا کے پوسٹ کو ریپوسٹ کیا۔