اردو

urdu

ETV Bharat / state

E-Rickshaw Service امرناتھ یاتریوں کے لئے ای رکشا سروس کا آغاز

جموں و کشمیر میں یکم جولائی کو امرناتھ یاترا کا آغاز ہوا اور یہ یاترا 31 اگسٹ 2023 کو ختم ہوگی۔ یاترا کے لئے ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ E-Rickshaw Service

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 6, 2023, 12:28 PM IST

Updated : Jul 6, 2023, 2:16 PM IST

امرناتھ یاتریوں کے لئے ای رکشا سروس کا آغاز

گاندربل: امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے امرناتھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات میسر رکھنے کیلئے ہر طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں اور کیے جارہے ہیں تاکہ اسے ان کی یاترا کو یادگار بنایا جاسکے۔ سرکار کی جانب سے جو بھی انتظامات بشمول صحت، صفائی، بیت الخلاء، پینے کا پانی، خیمے اور لنگر اور بھی دیگر سہولیات بہم رکھنے کیلئے علاوہ امسال یاتریوں کیلئے ای رکشا سروس بھی بالتل سے دو میل تک شروع کی گئی ہے جو کہ ایک خوش آئندہ اقدام ہے۔

ای رکشا سروس شروع کرنے سے یاترا پر آئے یاتریوں نے کہا کہ اس سروس کے شروع کرنے سے ان کو کافی آسانی ہوئی ہے جس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کے شروع ہونے سے ہر ایک فرد کو بلکہ خاص طور پر یاترا پر آئے بچے بوڑھے اور بزرگوں کو کافی فائدہ پہنچا ہے جبکہ ان کو پیدل چلنے پر بہت ساری پریشانیاں لاحق ہوتی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: امرناتھ یاترا، چھ ہزار یاتریوں پر مشتمل چھٹا جھتہ کشمیر روانہ

جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جارہی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھ رہے ہیں۔ جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔

Last Updated : Jul 6, 2023, 2:16 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details