اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریت اور باجری نکالنے کی اجازت دی جائے: مظاہرین - ڈی سی آفس کے باہر

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں ڈی سی آفس کے باہر ریت اور باجری نکالنے سے وابستہ درجنوں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریت اور باجری نکالنے کی اجازت کا مطالبہ کیا-

ریت اور باجری نکالنے کی اجازت دی جائے: مظاہرین
ریت اور باجری نکالنے کی اجازت دی جائے: مظاہرین

By

Published : Feb 5, 2020, 7:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST



مظاہرین میں شامل لوگوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں نالہ سندھ گاندربل سے ریت اور باجری نکالنے کی اجازت دی جائے- ان کا کہنا تھا کہ وہ اسی کام سے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں اور اگر اس طرح سے انہیں ریت یا باجری نکالنے سے روکا گیا تو وہ فاقہ کشی پر مجبور ہون گے-

ریت اور باجری نکالنے کی اجازت دی جائے: مظاہرین

خیال رہے کہ سرکار نے حال ہی میں دریائوں و نالوں سے ریات یا باجری از خود نکالنے پر پابندی لگادی ہے اور اس کام کے لیے باضابطہ کنٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی ہے۔ جس کے پیش نظر اس طرح سے آزادانہ طور پر یہ غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے-

احتجاجی مظاہرے میں شامل درجنوں افراد ضلع گاندربل کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد تھے جو نالہ سندھ سے باجری یا ریت نکالنے کا کام کرتے تھے اور اس طرح سے اپنا روزگار چلاتے تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details