اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: آوازوں کا جادوگرغلام محی الدین

گاندربل کے غلام محی الدین ایک انوکھے فن کے مالک ہیں۔ مختلف طریقوں سے آوازیں نکالنا ان کا 'طرہ امتیاز' ہے۔

غلام محی الدین ایک انوکھے فن کے مالک ہیں، متعلقہ تصویر

By

Published : May 20, 2019, 3:29 PM IST

Updated : May 20, 2019, 10:56 PM IST

غلام محی الدین کو بچپن سے ہی الگ الگ آوازیں نکالنے کا بڑا شوق تھا اور آج یہ کسی بھی جانور یا چیز کی آواز نکال سکتے ہیں۔

غلام محی الدین ایک انوکھے فن کے مالک ہیں، متعلقہ ویڈیو

غلام محی الدین رینا وادی میں 'کوہ نور' کے نام سے معروف ہیں۔ انہوں نے اس کی شروعات، سکول کے دنوں سے کی۔ وہ اس فن کی جادوگری کے سبب، معروف شخصیات سے کئی ایوارڈس اور سرٹفکیٹس حاصل کرچکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انڈیا بک افا ریکارڈز اور ایشیا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

غلام محی الدین طرح طرح کی آوازیں نکال سکتے ہیں، جن میں سے جانوروں، مختلف طرح کے مشین اور قدرتی آفات وغیرہ کی آوازیں شامل ہیں۔ ان آوازوں کو نکالنے کے لیے وہ اپنی زبان، انگلیاں، گلا اور ناک کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک بار آواز کو سننے کے بعد وہ فوری اس آواز کو سیکھ جاتے ہیں۔

غلام محی الدین نے اب تک کئی پروگرامز کیے لیکن سرکاری سطح پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ اس کے لیے انہوں نے کئی کوششیں کیں لیکن وہ تمام ناکام رہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔

Last Updated : May 20, 2019, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details