ضلع گاندربل کے ناگبل علاقے میں ایک لکڑی کے کارخانہ میں آگ لگنے کی وجہ سے سارا سامان و مشینیں جل کر خاک ہو گئی۔
جائنری مل آگ میں جل کر تباہ گاندربل پاندچھ کراسنگ پر موجود اس کارخانے میں تقریباً پندرہ لاکھ مالیت کی بنی ہوئی لکڑی کی کھڈکیاں، دروازے اور دیگر سامان موجود تھا، اچانک آگ لگنے کی وجہ سے سب کچھ جل کر تباہ ہو گیا۔
مقامی لوگوں نے اگرچہ محکمہ فائر سروس کو بروقت اطلاع دی، تاہم کافی دیر ہو چکی تھی۔ اس سلسلے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں لوگوں نے آس پاس کے مکانوں تک آگ کو پھیلنے سے روکا۔
یہ بھی پڑھیے
کیا جموں و کشمیر میں پاکسو عدالتیں قائم ہوئیں؟
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں آگ کے واقعات میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر میں آگ لگنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔