جموں:جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین راجیش شرما نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں ایس ایس بی امیدواروں کو یقین دلایا کہ خالی اسامیوں کے بھرتی عمل کے دوران شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ امیدواروں کے تحفظات کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہے اور امتحانات کو منصفانہ، شفاف اور محفوظ طریقے سے منعقد کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ان لوگوں پر دھیان نہ دیں، جو صرف عمل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سروس سلیکش بورڈ امیدواروں کی قابلیت اور میرٹ کا احترام کرتی ہے ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو قابل امیدواروں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپ ٹیک نامی کمپنی نے پورے ٹنڈرنگ پورسس کے ذریعے منتخب ہوئی ہے اور یہ کمپنی ایک امیدوار سے آن لائن امتحان منعقد کرانے کے لیے 267 روپئے لئے ہیں جبکہ دوسری کمپنی 335 روپئے پر کام کرنے کے لیے تیار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کمپنی کسی مدت تک بلیک لسٹ ہوتی ہے۔