وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے دوران انتظامیہ اشیاء خور و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ Inflation in Essential Commodities During Ramadan لوگوں نے دکانداروں، ریڈی والوں پر اشیاء خور و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے گاندربل کے باشندوں نے ’’ماہ صیام کی آمد کے ساتھ پھلوں، سبزیوں، سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ‘‘ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Inflation in Essential Commodities During Ramadan لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی ضلع گاندربل میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، جس سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘