اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vijay Kargil Dewas:وجے کارگل دیوس

کرگل شہیدوں کو خراج عقیدت دینے کیلئے نئی دہلی سے ایک ریلی نکالی گئی۔ جس میں خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کو نادرن کمانڈر نئی دہلی نے 18 جولائی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جبکہ آج یعنی پیر کو یہ ریلی گاندربل پہنچی، جہاں پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق جبار نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

وجے کارگل دیوس
وجے کارگل دیوس

By

Published : Jul 25, 2023, 10:37 AM IST

وجے کارگل دیوس

گاندربل:کرگل وجے دیوس منانے کیلئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت دینے کیلئے نئی دہلی سے ایک ریلی نکالی گئی۔جس میں خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس ریلی کو نادرن کمانڈر نئی دہلی نے 18 جولائی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ جبکہ آج یعنی پیر کو یہ ریلی گاندربل پہنچی جہاں پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق جبار نے اس ریلی کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

ان کے ہمراہ 34 آر آر کے افسران بھی موجود تھے۔ جہاں پر دو سو سے زائد اسکولی بچوں نے بھی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اور ان کے جذبے کو سلام پیش کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرگل جنگ میں پاکستان پر فتح کے 24 سالہ مکمل ہوچکے ہیں۔ اور ہر سال ان کی یاد میں کرگل میں شہید دیوس منایا جاتا ہے۔ اس دوران ریلی میں شریک ایک خاتون نے کہا کہ ہم نے ریلی کرگل دیوس میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نکالی ہے۔

مزید پڑھیں:Heroine Smuggling in Jammu بی ایس ایف نے پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کیا، چار کلو منشیات برآمد

تاکہ ہم ان کے جذبہ کو سلام پیش کر سکے۰ ریلی کے ارکان نے نوجوانوں کو تحریک دینے اور مسلح افواج میں فخر کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کرگل جنگ سے متعلق تحریکی تقریریں کیں اور ویڈیوز کی اسکریننگ کی۔ بعد ازاں ریلی کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے جھنڈی دکھا کر دراس کی طرف روانہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details