وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تھانہ گنڈ کی پولیس ٹیم نے جنگلات سے کاٹی گئی غیر قانونی لکڑی کی بڑی مقدار کو ہلپتی گاؤں سے ضبط کیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے کیس درج کیا ہے۔
گاندربل: غیرقانوںی لکڑی ضبظ، ایک ملزم گرفتار
ضلع گاندربل میں تھانہ گنڈ کی پولیس ٹیم نے ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر گاؤں ہلپتی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں پر غیرقانونی لکڑی کی بڑی مقدار ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
اس ضمن میں اسٹیشن ہاوس آفیسر گنڈ لطیف علی نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتے سے مسلسل یہ شکایت موصول ہو رہی تھی کہ علاقے میں جنگلات سے کاٹی گئی غیر قانونی لکڑیوں کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر کاروائی کی گئی، کاروائی کے دوران رفیق بجران ساکن گاؤں ہلپتی گنڈ کے مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کافی مقدار میں لکڑی کو ضبط کرکے تھانہ گنڈ میں کیس بھی درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔