اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: ٹاٹا موبائل گاڑی لکڑی سمیت ضبط، سمگلر فرار

فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے مطابق یہ عمارتی لکڑی پشتو نجون کے کمپارٹمنٹ نمبر ایک (1) اکہال فسٹ سے غیر قانونی طور سے کاٹ کر سمگل کی جا رہی تھی تاہم محمکے نے ان کی کوشش ناکام بنا دیا۔

گاندربل میں  ٹاٹا موبائل گاڑی لکڑی سمیت ضبط، سمگلر فرار
گاندربل میں ٹاٹا موبائل گاڑی لکڑی سمیت ضبط، سمگلر فرار

By

Published : Dec 21, 2020, 12:39 PM IST

وسطی ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن میں فاریسٹ پروٹکشن فورس نے کارروئی کرتے ہوئے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی لکڑی سمیت ضبط کی تاہم ڈرئیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

گاندربل میں ٹاٹا موبائل گاڑی لکڑی سمیت ضبط، سمگلر فرار

تفصیلات کے مطابق 19 اور 20 کی رات کو فاریسٹ پروٹکشن فورس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد نجون علاقے میں دوران شب سملگر جنگل سے غیر قانونی طریقے سے سرسبز درختوں کو کاٹ کر اس کی سمگلنگ کر رہے تھے، جس کے بعد فاریسٹ پروٹکشن فورسن نے انسپکٹر عباس علی کی قیادت میں نجون جنگل میں ایک ناکہ لگایا اور وہاں سے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر جے کے صفر ایک ایچ 9749 گزرا۔ ناکے پر موجود پروٹکشن فورس نے ڈرئیور کو رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم ڈرائیور، گاڑی وہیں چوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اسمگلروں نے پتھراؤ بھی کیا۔

گاندربل میں ٹاٹا موبائل گاڑی لکڑی سمیت ضبط، سمگلر فرار

فاریسٹ پروٹکشن فورس کے مطابق یہ عمارتی لکڑی پشتو نجون کے کمپارٹمنٹ نمبر ایک (1) اکہال فسٹ سے غیر قانونی طور سے کاٹ کر سمگل کی جا رہی تھی تاہم محمکے نے ان کی کوشش ناکام بنا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details