ضلع گاندربل میں منگل کو نالہ سندھ سے ایک انسانی کھوپڑی بر آمد ہونے کے بعد شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔
نمائندے کے مطابق گاندربل ضلع کے آرچ علاقے میں منگل کو نالہ سندھ سے ایک انسانی کھوپڑی برآمد ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی مقام سے ایک انسانی جسم کے مختلف اعضا کی ہڈیاں ملی تھیں۔