اردو

urdu

By

Published : Nov 21, 2021, 10:05 PM IST

ETV Bharat / state

Awareness camp: محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا

ڈائریکٹر جنرل باغبانی اعجاز احمد بٹ نے بیداری پروگرام میں شرکت کرنے والے کسانوں کو محکمہ باغبانی (horticulture department) کے مختلف اسکیمز سے استفادہ پر زور دیا۔

محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا
محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقےمیں محکمہ باغبانی نےقبائلی آبادی تک پہنچنے کی اپنی مسلسل کوششوں کے ایک اقدام کے طور پر اتوار کو ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔

محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا

اس کیمپ میں ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ ڈاریکٹر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ممبر گنڈ-اے، گنڈ- بی، بی ڈی سی چیئرپرسن گنڈ اور کنگن، قبائلی بہبود صدر، ضلع صدر گوجر بکروال، یوتھ فورم کے نمائندوں نے کیمپ میں شرکت کی۔

کیمپ میں کنگن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں اور خاص طور پر قبائلی آبادی سے تعلق رکھنے والیایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیداری کیمپ کا بنیادی مقصد قبائلی اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو مختلف اسکیمز کے تعلق سے آگاہ کرنا تھا۔ کیمپ کے دوران تمام محکموں کے متعلقہ اداروں نے اپنی اسکیموں پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے یونین ٹریٹری حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل باغبانی اعجاز احمد بٹ نے بیداری پروگرام میں شرکت کرنے والے کسانوں کو محکمہ باغبانی کےمختلف اسکیمز سے استفادہ پر زور دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details