اسکولی عمارت ایک سال سے مرمت کی منتظر گاندربل: گاندربل کے قصبے میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت پچھلے ایک سال سے مرمت کی منتظر ہے۔ بوگو رام پورہ میں پچھلے سال دسمبر کے مہینے میں صفاپورہ شاہراہ پر جل شکتی محکمہ کی جانب سے شاہراہ کے کنارے سے گزرنے والی پائپ لائن سے خارج ہونے والے پانی کو بند کرنے کے لئے مرمت کی جارہی تھی چونکہ پانی ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ تک خارج ہورہا تھا جس کے نتیجے میں سکولی عمارت کے ارد گرد دیوار بری طرح سے متاثر ہوگئی۔
اسکولی عمارت ایک سال سے مرمت کی منتظر اسکولی عمارت ایک سال سے مرمت کی منتظر پانی کے اخراج سے شاہراہ کے کنارے پر واقع صدیوں پرانے چنار کی جڑیں پوری طرح متاثر ہوچکی تھیں۔ 5 اور 6 دسمبر 2022کی درمیانی شب چنار اکھڑ کر قریب میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول بوگو رام پورہ کی عمارت پر گرگیا تھا جس کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم خوش قسمتی یہ رہی کہ چنار دوران شب گرا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اگر یہی درخت دن میں گرتا تو سکول میں موجود طلباء، اساتذہ اور دیگر عملہ کو جانی نقصان ہونے کا امکان ہوتا۔ البتہ چنار کا درخت گرنے سے سکول کی عمارت بری طرح متاثر ہوگئی۔
اسکولی عمارت ایک سال سے مرمت کی منتظر اسکول کے تین کمرے ناکارہ ہوگئے ہیں۔ دسمبر 2022 سے لیکر اب تک 8 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے سارا الزام محکمہ جل شکتی پر تھوپ دیا کہ ان کی پائپ لائن کی وجہ سے چنار گرگیا اور سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ 8 ماہ گزرنے کے باوجود بھی ضلع انتظامیہ، جل شکتی اور محکمہ تعلیم نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں میں نئی تعلیمی پالیسی کو رائج کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن ایک سال ہونے کو آرہا ہے اب تک دیوار اور سکولی عمارت کی مرمت مکمل نہیں ہوسکی۔
اسکولی عمارت ایک سال سے مرمت کی منتظر مزید پڑھیں: بچوں کو گنتی سکھانے کا انوکھا طریقہ
اسکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے اس بارے میں بتایا کہ ’ایک طرف جہاں نئی تعلیمی پالیسی کو رائج کرنے کے لئے بہت سارے اقدامات کئے جارہے ہیں تو وہیں دوسری جانب سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور بچوں کا مستقبل اندھیرے کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔ اس بارے میں جب ہم نے چیف ایجوکیشن افسر ماجد کوہلی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبہر کو عمارت کی مرمت کے لئے بجٹ کا تخمینہ بھیجا ہے جیسے ہی بجٹ منظور ہوتا ہے تو اسکول کی مرمت پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے پاس پڑھنے لکھنے کے لیے اچھی جگہ ہے۔ اس اسکول میں 100 کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں۔ دھوپ میں ان کو باہر پڑھایا جاتا ہے جبکہ بارش ہونے کی صورت میں ایک کمرے میں دو سے تین جماعتوں کو پڑھایا جاتا ہے۔