گاندربل کی مرکزی اور اندرونی رابطہ سڑکوں پر غیر قانونی طور گاڑیوں کی پارکنگ Illegal Parking in Ganderbal کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام Ganderbal Traffic Jam لگا رہتا ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں مرکزی سمیت رابطہ سڑکوں پر غیر قانونی طور گاڑیوں کی پارکنگ کے سبب بعض اوقات گھنٹوں تک ٹریفک جام Ganderbal Traffic Jam لگا رہتا ہے جس کے سبب راہگیروں، ٹرانسپورٹرز کو آمد و رفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رابطہ و مرکزی سڑکوں سمیت ضلع اسپتال گاندربل District Hospital Ganderbal کے باہر درجنوں گاڑیاں سڑک کے کنارے پارک کی جاتی ہیں جس کے سبب اسپتال آنے والے مریضوں اور تیمارداروں سمیت ایمبولنس کی آمد و رفت میں بھی کئی پریشانیاں درپیش آتی ہیں۔
محکمہ ٹریفک سمیت میونسپل کمیٹی گاندربل Municipal Committee Ganderbal نے سڑکوں کے کنارے خصوصا اسپتال گیٹ کے متصل غیر قانونی طور گاڑیاں پارک کرنے والے کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔
میونسپل کمیٹی گاندربل Municipal Committee Ganderbal نے محکمہ ٹریفک کے اشتراک کے ساتھ سڑکوں کے کنارے گاڑیوں کو سیز کرنے کے علاوہ ڈرائیور صاحبان پر جرمانہ عائد Traffic Rules Violators Fined کیا۔