گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنگرہامہ علاقے کے مکینوں نے پاؤر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔ علاقہ کے خواتین نے بدھ کے روز پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اس دوران خواتین نے دودرہامہ روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ اسمارٹ میٹروں سے پیدا ہونے والے ضرورت سے زیادہ بل ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اس لیے وہ محکمہ کو علاقے میں اسمراٹ میٹرس نصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ پہلے ہی محکمہ بجلی نے میٹرس نصب کیے اور ہم باقاعدہ میٹرس کے حساب سے بل ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو اب نئے میٹر لگانے کی کیا ضرورت ہے؟۔
احتجاجی خواتین نے کہا کہ پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے اور اب سرکار ان پر اور اضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ روز مرہ کی زندگی اس وقت مشل سے گزار رہے ہے۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں اور ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور Aسمارٹ میٹرز نصب کرنے سے انہیں بجلی کی بھاری بلیں آئی گی جو وہ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان میٹروں کو انہی علاقوں میں نصب کریں جو لوگ بل برداشت کر سکتے ہیں۔