گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں باٹا پورہ، کالس پتی علاقے میں نالہ سندھ پر پُل نہ ہونے کے سبب کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا People Face difficulties Due to non availability of Bridge کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے نالہ پار کرنے کے لئے لکڑی کا ایک عارضی پُل تعمیر کیا ہے جو انکے مطابق خراب موسمی صورتحال کے دوران خستہ ہو جاتا ہے، نتیجتاً لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں لوگوں کو ناقابل بیان مصیبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’حادثات کے دوران مریضوں یا حاملہ خواتین کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔‘‘
مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پُل کی تعمیر و مرمت کے لئے انہوں نے کئی بار انتظامیہ سے رجوع کیا Ganderbal Residents Demand Construction of Bridge on Nallah Sindhتاہم انکے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے۔