گاندربل: گاندربل ضلع ہسپتال میں پیر کے روز علاج کے لئے پہنچے لوگوں کو بغیر علاج و معالجہ کے گھر لوٹنا پڑا۔
جانکاری کے مطابق ضلعی ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر یا طبہ کے عدم موجودگی سے دور دراز علاقوں سے آئے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔
اس بارے میں زیادہ جانکاری کے لئے نمائندہ نے ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپریڈینٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پیر کے روز سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کو ایک بجے تک ہی تعینات رہنا تھا، اس لئے وہ ایک بجے تک ہی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:جے سی بی سندھ نالہ میں جاگرا، ڈرائیور زخمی، کنڈکٹر لاپتہ