گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پالی تھین کے استعمال پر پابندی کو زمینی سطح پر کامیاب بنانے کی غرض سے میونسپل حکام نے مقامی دکانداروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ منعقد کی۔ Ganderbal Polythene Ban میٹنگ میں میونسپل حکام، ضلع انتظامیہ، پولیوشن کنٹرول بورڈ، محکمہ جنگلات سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔
’پالی تھین پر پابندی کے حوالے سے آگاہی ناگزیر‘ میٹنگ کے دوران حکام نے دکانداروں سمیت سبھی اسٹیک ہولڈرز سے پالی تھین خصوصاً سِنگل یوز پلاسٹک پر عائد پابندی کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ Ban on Single Use Plastic بعد ازاں گاندربل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ہلال احمد تانترے نے ایک پریس کانفرنس کا بھی انعقاد عمل میں لایا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پالیتھین، سِنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کے حوالے سے ایک منظم لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔
میونسپل کمیٹی کے چیئرمین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’پلاسٹک کے استعمال کے خاتمے کے لیے ہم نے مشترکہ طور ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ Ban on Single Use Polythene گاندربل میں اس حوالے سے مکمل پابندی اور پولی تھین کے استعمال کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ اس وبا کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔‘‘ تاجر انجمنوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کے دوران یقین دہانی کی کہ وہ بھی پلاسٹک اور سِنگل یوز پالی تھین کے مکمل خاتمے کے لیے حکام کا بھرپور تعاون کریں گے۔
دریں اثناء، مقامی باشندوں، دکانداروں نے پالی تھین، سِنگل یوز پلاسٹک پر مکمل پابندی کا خیر مقدم کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے آگاہی مہم چلائے جانے پر بھی زور دیا۔ Awareness on Polythene, Single use Plasticانہوں نے کہا پلاسٹک کے استعمال پر جرمانہ عائد کرنے سے قبل ایک ہمہ گیر مہم چلائی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں:Awareness on Single use Polythene: بانڈی پورہ میں پالیتھین مخالف مہم کا آغاز