گاندربل پولیس نے زوجیلا میں خراب موسم کی وجہ سے پھنسی گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا زوجیلا میں خراب موسم کی وجہ سے سڑک پر انتہائی پھسلن پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے کل دیر رات ایک ٹرک کے پھسل جانے کی وجہ سے ہائی وے بلاک ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی گاندربل شری نکھل بورکر نے آئی پی ایس کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن سونمرگ میں ایس ڈی پی او کنگن شری یاسر قادری، جے کے پی ایس کی نگرانی میں پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ایس ایچ او سونمرگ کی نگرانی میں پولیس موقع پر پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
کل دیر رات تک سڑک کو صاف کیا گیا، لیکن پھسلن کی وجہ سے ٹریفک بحال نہیں کیا جا سکا۔پولیس سونمرگ وہیں ٹھہری رہی۔ صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن کے ذریعہ پھنسی کئی ساری گاڑیوں کو وہاں سے نکالا گیا۔