اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: جنگلی بندر سے اب عوام کو راحت ملے گی - میوہ دار درختوں کو نقصان

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے وانگت علاقے میں جنگلی جانور داخل ہونے سے لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔ وائلڈ لائف محکمہ نے اسے قابو کرکے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا۔

Ganderbal: People will now get relief from wild monkeys
گاندربل: جنگلی بندر سے اب عوام کو راحت ملے گی

By

Published : Jan 12, 2021, 9:20 PM IST

Updated : Jan 12, 2021, 9:51 PM IST

گاندربل کے وانگت علاقے کے لوگوں نے کچھ دن پہلے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی تھی کہ ان کے باغوں میں جنگلی بندر داخل ہوا ہے اور وہ میوہ دار درختوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس بارے میں محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی بندر کو پکڑنے کے لیے ایک جال بچھا کر رکھا تھا تاکہ وہ اس میں پھنس جائے۔ جوں ہی جنگلی بندر اپنی غذا کی تلاش میں وہاں آیا تو مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔

گاندربل: جنگلی بندر سے اب عوام کو راحت ملے گی

آپ کو بتادیں کہ جنگلی بندر اپنی غذا تلاش کرنے کے لیے باغوں میں آکے باغوں کو نقصان پہنچا رہا تھا جس کی وجہ سے وانگت کے لوگ کافی پریشان ہو چکے تھے اس دوران محکمہ وائلڈ لائف وانگت کے اہلکار علاقے میں پہنچے، اس وقت جنگلی بندر درختوں پر گھوم رہا تھا اور وہ ایک گھر میں گھس گیا تھا محکمہ وائلڈ لائف نے اس جنگلی بندر کو بے ہوش کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 9:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details