اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: نیشنل کانفرنس کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد - نیشنل کانفرنس

جموں و کشمیر کے وسطیٰ ضلع گاندربل میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلع دفتر بی ہامہ میں منعقدہ نشست میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گاندربل: نیشنل کانفرنس کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد
گاندربل: نیشنل کانفرنس کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد

By

Published : Jul 11, 2021, 10:40 PM IST

گاندربل میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلع صدر اشفاق جبار کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد امور پر غور و خوص کیا گیا جبکہ اس موقع پر مشتاق احمد راتھر کا دوسری مرتبہ یوتھ نیشنل کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے انتخاب پر کارکنان کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی۔

گاندربل: نیشنل کانفرنس کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل: پولیس نے سماجی کارکن سجاد احمد صوفی کو رہا کیا

اس موقع پر دوسری مرتبہ یوتھ نیشنل کانفرنس کا صدر منتخب ہونے پر مشتاق احمد راتھر نے پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا ارادہ ظاہر کیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

اس سے قبل نیشنل کانفرنس ضلع گاندربل کے متعدد کارکنوں نے ضلع صدر اشفاق جبار کی قیادت میں مادر مہربان بیگم اکبر جہاں کی 21 ویں برسی کے موقع پران کی مزار پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے گئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details