گاندربل:چیئرمین میونسپل کونسل گاندربل ہلال احمد تانترے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ہلال احمد نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ اپنے عہدہ سے مستعفیٰ ہوگئے۔ Ganderbal municipal council president resigned
ہلال احمد نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس میں سارے معاملات بتائیں گے جن کی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔فی الحال میں چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں اور آنے والے دنوں کے دوران وہ کونسلر کا عہدہ بھی چھوڑ دے گے۔