جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ نجون کنگن میں دوران شب غیر قانونی طور پر سمگلنگ کی جارہی دیودار کی بھاری مقدار میں لکڑی اور گاڑی زیر نمبر 6043 JK16A- ساتھ میں گاڑی کا ڈرائیور پکڑا گیا۔ محکمۂ جنگلات، کنٹرول روم، فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جنگل اسمگلروں کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
گاندربل: غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی اور گاڑی ضبط - Ganderbal: Illegally cut timber and vehicle confiscated
وسطی ضلع گاندربل میں دوران شب محکمۂ جنگلات کی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی اور گاڑی ضبط کرلی گئی۔
گاندربل: غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی اور گاڑی ضبط
اس بارے میں سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل کے سندھ رینج آفیسر منیر احمد نے بتایا کہ جمعہ دیر رات گئے ہمیں اطلاعات موصول ہوئی کہ اکہال بلاک کے نجون علاقہ میں دیودار درختوں کی کٹائی اور خریدو فروخت بڑے پیمانے پر جاری ہے جس دوران موقع پر پہنچ کر لکڑی، گاڑی اور ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
- یہ بھی پڑھیں:نیشنل کانفرس کو جموں میں بڑا دھچکہ، دیویندر سنگھ رانا پارٹی سے مستعفی
- کشمیر: پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے چار سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا
مقامی لوگوں کے مطابق اکہال میں تعینات ملازمین ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی برتنے سے یہ جنگل سمگلروں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔