محکمہ فشریز کی جانب سے ضلع گاندربل کے پانچھ علاقے میں مچھلی پالنے والی خواتین کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں بینادی ٹریننگ کے علاوہ مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
خواتین ماہی کاشت کاروں کے لیے تربیتی پروگرام منعقد اس تربیتی پروگرام میں وادی کے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی 30 خواتین نے حصہ لیا۔
پروگرام کے دوران محکمہ فشریز سے وابستہ افسران نے ٹریننگ کے علاوہ خواتین کو حکومت کی جانب سے وضع کی گئی متعدد اسکیموں کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔ جن میں پردھان منتری متسایا سمپادا یوجنا (پی ایم ایم ایس واے) قابل ذکر ہے۔
وہیں، پروگرام کے دوران ماہرین نے کاشتکاروں کو مچھلی پالن کے جدید طور طریقے اپنانے کی تاکید کی جس سے ان کے مطابق کاشت کاروں کی اقتصادی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔
ٹریننگ پروگرام کے دوران ماہی پروری کرنے والی خواتین اور محکمہ کے افسران کے مابین مختلف موضوعات اور مسائل کے بارے میں گفت و شنید بھی کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء کے بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا اور دیگر مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مچھلی پالنے والی خواتین نے محکمہ فشریز کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ماہی پروری سے وابستہ ہونے کا مشورہ دیا۔