اگرچہ وادیٔ کشمیر قدرتی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، وہیں وادی کے جنگلات بھی الگ الگ اقسام اور گھنے بھرے جنگلوں کے لیے کافی مانے جاتے ہیں۔
ضلع ہیڈکوارٹر سے 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع اس نرسری میں 80 ہزار کے آس پاس نئے پودے لگائے گئے ہیں جو وادی کے الگ الگ جنگلوں میں اگائے جائیں گے۔
گاندربل : محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر گاندربل اویس احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے دو سالوں سے ان پودوں کی دیکھ بھال کی اور اس سال پھر نئے پودے لگائے ہیں جو اب تین سالوں میں لگانے کے قابل ہو جائیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وادی کے دور دراز علاقوں میں پہلے ہی یہاں زرپورہ سے پودے لے جا کر لگائے گئے ہیں جو آگے اور بھی لگائے جائیں گے اور ان سب میں فاریسٹ محکمہ کے ان کیجول ملازمین کا ہاتھ ہے جو دن رات یہاں کام کرتے رہتے ہیں۔'