اردو

urdu

ETV Bharat / state

Food Safety Training and Certification Course in Ganderbal: فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن پر تربیتی پروگرام منعقد

فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کے حوالے سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تربیتی و معلوماتی پروگرام منعقد Food Safety Training and Certification Course in Ganderbalکیا گیا۔

By

Published : Mar 1, 2022, 4:50 PM IST

Food Safety Training and Certification Course in Ganderbal: فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن پر تربیتی پروگرام منعقد
Food Safety Training and Certification Course in Ganderbal: فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن پر تربیتی پروگرام منعقد

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ٹاؤن ہال میں فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کے حوالے سے معلوماتی و تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا Food Safety Training and Certification Course in Ganderbalجس میں فوڈ بزنس آپریٹرز، ریٹیلرز، چھوٹے مینوفیکچررز، چاے فروشوں نے حصہ لیا۔

گاندربل میں فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن پر تربیتی و معلومات پروگرام

تربیتی پروگرام میں ماہرین نے غذائی اجناس کا کاروبار کرنے والے افراد کو حفظان صحت کے اصولوں، مناسب اسٹوریج، صاف صفائی سمیت دیگر اہم امور کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے فوڈ سیفٹی سے متعلق قوانین، مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ سمیت ریٹیل سطح پر غذائی اجناس کی ہینڈلنگ کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن دی۔

منتظمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ غذائی اجناس کا کاروبار کرنے والے افراد کے لیے اس طرح کی ٹریننگ اور غذائی اجناس سے متعلق وضع کیے گئے قوانین اور اصول و ضوابط کا علم ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گاندربل کے دیگر علاقہ جات میں اسٹیک ہولڈرز کے لیے اس طرح کے پروگرامز ماضی میں بھی منعقد کیے گئے جبکہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details