اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sonmarg Road Mishap سونہ مرگ سڑک حادثہ میں پانچ سیاح زخمی - تازہ خبر شونہ مرگ

سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک سیاحوں سے بھری گاڑی کو سڑک پر پھسلن کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ اسکارپیو گاڑی کو گگنگیر سے سونمرگ جاتے ہوئے کچر موڈ کے قریب پیش آیا۔ حادثہ میں پانچ سیاحوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں عالج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔Sonmarg Road Mishap

five-tourists-injured-in-sonamarg-road-accident
سونہ مرگ سڑک حادثہ میں پانچ سیاح زخمی

By

Published : Nov 7, 2022, 9:15 PM IST

Updated : Nov 7, 2022, 9:36 PM IST

گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پیر کے روز ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری۔حادثہ میں پانچ سیاح زخمی ہوگئے۔Sonmarg Road Mishap

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک اسکارپیو گاڑی،رجسٹریشن نمبر JK07/1810 گگنگیر سے سونمرگ جاتے ہوئے کچر موڈ کے قریب سڑک سے پھسل گئی۔ اس حادثہ میں پانچ سیاح زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت نریندر تھاوینی، شیوم ڈکشٹ دیپا تھاوینی، ہینا ڈکشٹ، رشما کنیری ساکنان جے پور راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔Tourist Scorpion Car Met With accident

سونہ مرگ سڑک حادثہ میں پانچ سیاح زخمی

ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے پی ایچ سی کلن منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Gulmarg Road Mishap: سڑک حادثہ میں کئی سیاح زخمی

بتادیں کہ پھسلن کی وجہ سے معروف سیاحتی مقام گلمرگ کو جا رہی سیاحوں سے بھری ایک ایس یو وی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں کئی سیاح زخمی ہوئی جن کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔Gulmarg Road Mishap

واضح رہے کہ گزشتہ دو دن سے وادی کشمیر میں بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ گلمرگ سمیت مختلف بالائی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔ برفباری کے سبب بعض جگہوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں حادثات رونما ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ ادھر، جموں و کشمیر پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سیاحوں سے احتیاط برتنے، رہنما خطوط کے مطابق گاڑی چلانے اور سڑکوں کے کنارے گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2022, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details