ضلع انتظامیہ نے دو روز قبل ہی ایک بیان میں تمام سیاحوں اور عام شہریوں کو اس ونٹر فیسٹیول میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔
اگرچہ جموں کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر ہر سال کئی فیسٹیول اور طرح طرح کے سیاحتی پروگرام منائے جاتے ہیں۔ تاہم سونہ مرگ کی تاریخ میں اس طرح کا پہلا فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔
سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ونٹر سپورٹس کا انعقاد علاقے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ سونہ مرگ سیاحتی اعتبار سے ایک اہم درجہ رکھتا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت نے بھی سونہ مرگ کو نظر انداز کیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک کی کئی شوٹنگ یہاں ہوئی ہے۔ تاہم سونہ مرگ سرے سے ہی نظر انداز رہا ہے۔
سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ونٹر سپورٹس کا انعقاد سیاست سے بھی کئی بڑے لیڈران نے ان حسین وادیوں کا رخ کیا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اندرا گاندھی اور سونیا گاندھی بھی سونہ مرگ کی حسین وادیوں سے لطف اندوز ہوئی ہیں۔ ادھر علاقے کے لوگ خصوصاً سیاحت سے وابستہ لوگ انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اس فیصلے پر خوش نظر آ رہے ہیں۔
جب ہم نے وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم ڈی سی گاندربل شفقت اقبال اور ڈائریکٹر ٹورزم جی این اتو کے بہت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسے پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا روزگار ٹورزم پر ہے ٹورزم کو زیادہ سے زیادہ بڑھاوا دیا جائے۔