اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Ganderbal گاندربل کے علاقے میں آتشزدگی - fire incidents in ganderbal

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اکثر وبیشتر آگ لگنے کی واردات پیش آتی رہتی ہے۔

گاندربل کے علاقے میں آتشزدگی
گاندربل کے علاقے میں آتشزدگی

By

Published : Aug 13, 2023, 5:12 PM IST

گاندربل کے علاقے میں آتشزدگی

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن کے چھترگل علاقے میں آگ نے رہائشی مکان، گاؤ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جبکہ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ میر محمد کے رہائشی مکان میں لگی اور جلد ہی پورے گھر میں پھیل گئی۔ رہائشی مکان کے علاوہ ایک گائے کا شیڈ بھی جل گیا۔

واقعے کے فوراً بعد حکام نے بتایا کہ انہوں نے راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ ریونیو ٹیمیں بھی نقصان کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکار نے بتایا کہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑ؍ھیں: آتشزدگی کے واقع میں فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کو نقصان

اس کے علاوہ مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے چھترگل علاقے کے لیے فائر سروسز کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انہوں نے تمام بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران افسران سے مطالبہ کیا تھا کہ لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک آگ کی واردات میں تباہ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں اس سے پہلے بھی آگ کی واردات پیش آچکی ہیں جس میں متاثرہ افراد کو شدید مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details