اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shahrukh Khan in Kashmir شاہ رخ خان کی جھلک کے لیے سیاح بے تاب - کنگ خان بھی فلم شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر

عالیہ بھٹ، رنویر کپور اور ہدایت کار کرن جوہر کے بعد اب کنگ خان بھی فلم شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر پہنچ چکے ہیں۔ Bollywood Shooting in Kashmir

شاہ رخ خان کی جھلک کے لیے سیاح بے تاب
شاہ رخ خان کی جھلک کے لیے سیاح بے تاب

By

Published : Apr 25, 2023, 8:13 PM IST

شاہ رخ خان کی جھلک کے لیے سیاح بے تاب

گاندربل (جموں و کشمیر) :بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی آنے والی نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر پہنچے۔ کنگ خان وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سونہ مرگ سمیت تھاجواس میں بھی شوٹنگ انجام دیں گے۔ جہاں فلم شوٹنگ کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں وہیں خان کی جھلک دیکھنے کے لیے سیاحوں میں بھی کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ روز سرینگر پہنچے جہاں سے وہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل پہنچیں گے اور فلم کو اسٹار تاپسی پنو کے ساتھ گانا شوٹ کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ مشہور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’’ڈنکی‘‘ کے لئے ایک گانے کی شوٹنگ کوریوگرافر گنیش اچاریہ انجام دے رہے ہیں۔

سونہ مرگ میں بالی ووڈ فلم شوٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی غرض سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود مداحوں، جن میں سیاحوں کی خاصی تعداد بھی شامل ہے، کی بھیڑ شوٹنگ سے لطف اندوز ہونے اور شاہ رخ خان کی جھلک پانے کے لیے سیٹ کے نزدیک امڈ پڑی۔ مقامی باشندوں، تاجرین، ہوٹلیئرز سمیت سیاحوں میں بھی اس حوالہ سے کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح، جو اس وقت سونہ مرگ میں ہے، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’وادی کشمیر میں بالی ووڈ موویز کی شوٹنگ کی شروعات ایک نیک شگون ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Karan Jauhar in Kashmir: معروف ہدایت کار کرن جوہر گلمرگ میں

سیاحوں کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کی اگلی فلم ڈنکی میں کنگ خان پہلی مرتبہ سلون اسکرین پر اداکارہ تاپسی پانو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ قبل ازیں عالیہ بھٹ، رنویر کپور اور معروف ہدایتکار کرن جوہر بھی فلم شوٹنگ کے سلسلے میں رواں برس وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details