اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident سونمرگ کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار، آٹھ افراد زخمی - jammu kashmir news

ملک بھر میں تیز رفتاری، حالت نشہ میں گاڑی چلانے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں جو اکثر وبیشتر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 16, 2023, 11:50 AM IST

Updated : Jul 16, 2023, 11:58 AM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے نیلگراٹ سونمرگ میں امرناتھ یاتریوں کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امرناتھ یاترا پر جانے والے یاتریوں کی ایک گاڑی لڑھک کر نالے سندھ میں گرنے کی وجہ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک نجی گاڑی زیر نمبر HR36AB3120 جس میں سی آر پی ایف کے جوانوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ سبھی لوگ بالتل کے راستے امرناتھ یاترا کرنے جارہے تھے کہ اچانک نیلگراٹ کے مقام پر تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور نالہ سندھ میں جاگری جس کے نتجے گاڑی میں سوار یاتری زخمی ہوگئے۔ تاہم موقع پر موجود جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے انہیں پانی سے نکالا اور نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: سڑک حادثہ میں دوشیزہ ہلاک، تین افراد زخمی

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کے لئے آنے والے بیرون ریاست کے لوگوں کے ساتھ سڑک حادثات پیش آئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں تیز رفتاری اور حالت نشہ میں گاڑی چلانے کی وجہ سے اکثر وبیشتر حادثات پیش آتے ہیں، جموں و کشمیر نیشنل ہائی وے اور پہاڑی علاقوں میں تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیوروں کے گاڑیوں سے کنٹرول کھوجانے کے باعث گاڑیاں گہری کھائیوں میں گر جاتی ہے جو مسافروں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

Last Updated : Jul 16, 2023, 11:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details