جموں و کشمیر کے گاندربل میں پولیس نے وانٹڈ ڈرگ اسمگلر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گاندربل پولیس نے علاقہ شادی پورہ سے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے پاس سے نشیلی اشیاء بھی برآمد کیا ہے۔ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔
واکورہ علاقے میں پولیس گشت کے دوران، ڈی او شادی پورہ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے تلاشی کے دوران ممنوعہ 11 کلو بھنگ پاؤڈر ضبط کر لیا گیا۔ ڈرگ سمگلر کی شناخت نذیر احمد راتھر ولد محی الدین راتھر ساکنہ گنائی محلہ واکورہ کے طور پر ہوئی ہے۔