گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے ایک شخص کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کیا اور موقع سے فرار ہوا تھا۔
Hit And Run Case Ganderbal ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور گرفتار، پولیس
گاندربل ضلع کے ملشی باغ علاقے میں بدھ کے روز نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے اس ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔Hit And Run Case Ganderbal
پولیس بیان کے مطابق 26 اکتوبر کو نیسبل، علاقہ میں ایک نامعلوم گاڑی ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوا تھا۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوا تھا جن کی شناخت منظور احمد کلو کے طور پر ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کی نسبت سے ایک کیس درج کیا اور تفتیش کے دوران پولیس نے ہٹ اینڈ ران معاملے کو حل کر کے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ڈرائیور کی شناخت غلام حسن کاندرو ساکن اشائی باغ نگین سرینگر کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کی گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Biker Dies in Ganderbal گاندربل میں موٹر سائیکل سوارسڑک حادثہ میں ہلاک