بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل نے آئی سی ڈی ایس گاندربل کے اشتراک سے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کی نسبت سے آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔
پروگرام میں سیکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل، آئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسر، سینئر وکلا، بار ایسوسی ایشن گاندربل کے اراکین، آشا ورکرز، آنگن واڑی ورکرز سمیت مختلف اسکولز، کالجز میں زیر تعلیم مقامی طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگہی پیدا کرنے اور معاشرے کی بہتری کے لیے صنف نازک کی تعلیم کا خاص خیال رکھنے کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔