گاندربل: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے یکم نومبر کو اپنی چوتھی زیر سماعت جائزہ کمیٹی (UTRC) کا اجلاس کو ڈسٹرکٹ کورٹ گاندربل میں منعقد کیا۔ اس میٹنگ میں نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی اور جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی سختی سے تعمیل کی گئی۔
اس میٹنگ کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل و چیئرمین ڈی ایل ایس اے گاندربل رتیش کمار دوبے نے کی۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں سول جج سیکرٹری، ڈی ایل ایس اے گاندربل نصرت علی حکاک نے شرکت کی۔اس چوتھی جائزہ میٹنگ کا بنیادی مقصد پہلی، دوسری اور تیسری میٹنگ میں تجویز کردہ کیسز کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ میٹنگ میں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مقدمات کی موثر نگرانی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس اجلاس کے دوران کمیٹی نے کیسز اور ان کی متعلقہ حیثیت کا بغور جائزہ لیا۔ کمیٹی کے اراکین نے ان زیر التوا مقدمات کی سماعت اور کلیئرنس کو تیز کرنے کے لیے پیش رفت، درپیش رکاوٹوں اور ممکنہ حل کا تجزیہ کیا۔