اسکولوں میں بچوں کے 100فیصد اندراج کو ممکن بنانے کے حوالے سے ضلع گاندربل میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔
پروگرام کے دوران اسکولوں میں بچوں کے 100فیصد اندراج کو ممکن بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں والدین، اساتذہ اور ماہر تعلیم نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرپرسن تحصیل لیگل سروسز کمیٹی (منصف) گاندربل فخر النسا، ڈپٹی چیف ایجوکیشن افسر گاندربل، ضلع گاندربل کے زونل ایجوکیشنل افسروں نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیم کے حقوق، درپیش مسائل، چیلنجز اور نفاذ سمیت دیگر امور پر مفصل روشنی ڈالی۔