اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی گاندربل کی عوام سے عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین - ڈی سی گاندربل

ڈی سی گاندربل نے عوام سے عید الاضحی کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نماز عید بڑی خانقاہوں اور عیدگاہوں کے بجائے مقامی مساجد میں ادا کرنے کی اپیل کی۔

ڈی سی گاندربل کی عوام سے عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین
ڈی سی گاندربل کی عوام سے عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

By

Published : Jul 20, 2021, 4:04 PM IST

ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتی سینا نے گاندربل کے لوگوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

ڈی سی گاندربل کی عوام سے عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عید کی نماز کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کیے جانے کے سبب لوگوں کو مقامی مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ڈی سی گاندربل نے کہا کہ عوام کی بہبودی کے لیے ہی عید نماز کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: عیدالاضحی کے موقع پر مارکیٹ چیکنگ

انہوں نے عوام کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے بازاروں میں بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے پرہیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتہ کے مانند سونا مرگ اور مانسبل پارک کو ہفتہ اور اتوار کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاہم صرف ان ہی سیاحوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے پیشگی ہوٹل بکنگ کی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details