اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع گاندربل میں بھی بتیسویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی بتیسویں روڑ سیفٹی مہینے کے تحت ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ضلع گاندربل میں بھی بتیسویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز
ضلع گاندربل میں بھی بتیسویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز

By

Published : Jan 18, 2021, 5:45 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی بتیسویں روڑ سیفٹی مہینے کے تحت ایک آگہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ڈی سی گاندربل نے ہری جھنڈی دکھا کر گاڑیوں کو روانہ کیا۔

پیر کو ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے ایس ایس پی گاندربل، اے ڈی سی گاندربل، اے آر ٹی او کی موجودگی میں منی سیکریٹریٹ گاندربل سے 32 ویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ضلع گاندربل میں بھی بتیسویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز

یہ گاڑیاں ضلع کے مختلف علاقوں سے گزر کر عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور خلاف ورزی کرنے پر عائد کیے جانے والے جرمانے اور دیگر کارروائیوں سے متعلق جانکاری فراہم کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ روڑ سیفٹی آگہی مہم، 18جنوری سے 17فروری، ایک مہینے تک جاری رہے گی، اس سے قبل یہ پروگرام ہفتہ وار بنیادوں پر ہوا کرتا تھا۔

اس موقع پر ضلع گاندربل کے اے آر ٹی او نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں خاص کر موٹر سائکل چلانے والے نوجوانوں حتی کہ پیدل چلنے والے افراد کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی تلقین کی جائے گی۔

اے آر ٹی او نے کہا کہ مہینہ بھر چلنے والی اس آگہی مہم میں سڑکوں کی حفاظت سے متعلق معلومات کو فروغ، ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی کے علاوہ آگاہی کیمپوں، ڈرائیوروں کے لئے میڈیکل کیمپ، آگاہی ریلیاں اور پینٹنگ مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details