ڈی سی گاندربل کا میڈیا فریٹرنٹی کے ساتھ انٹرایکٹیو میٹنگ گاندربل: ڈی سی گاندربل نے، گاندربل کے صحافیوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، اس موقع پر کہا کہ میں آپ تمام صحافیوں کو مکمل تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراہم کرانے کا یقین دلاتا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج ضلع کے تمام رجسٹرڈ صحافیوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں صحافت کو در پیش مسائل ومشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس میٹنگ میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی موجود تھے، اس موقع پر گاندربل میڈیا فریٹرنٹی کے جملہ ممبران نے شرکت کرکے، ڈی سی سے میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور میڈیا کے نام پر، نام نہاد میڈیا افراد پر قابو پانے کے اقدامات پر تبصرہ کیا۔
ڈی سی گاندربل نے میڈیا فیٹرنٹی کے ممبران کو مکمل تعاون پیش کرنے، انکے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے میڈیا ایسوسیسش کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لئے چناؤ کے ذریعے صدر، نائب صدر اور دیگر زمہ داران کی تقرری عمل میں لانے اور باضابطہ طور پر میڈیا اسوسیشن کے نظام کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: Ganderbal Cyber Awareness : گاندربل میں سائبر کرائم بیداری پروگرام منعقد
ڈی سی نے ضلع انفارمیشن افسر کو ہدایت دی کہ رجسٹرڈ صحافیوں کی فہرست تیار کرکے، انہیں خصوصی شناختی کارڈ جاری کریں تاکہ ضلع انتظامیہ کے تمام افسران کے لئے اصلی اور جعلی صحافیوں کی شناخت کرنا آسان ہو سکے۔ مزید کہا کہ ان اقدامات سے انتظامیہ اور صحافی برادری کے درمیان ایک خوشگوار ماحول اور مثبت تال میل کو یقینی بنایا جائے گا، وہیں صحافت کو بدنام کرنے والے سیلف اسٹائل بلیک میلروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔