پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہوا تھا۔ اس تعلق سے مارچ سے لے کر اب تک لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی تھی۔
مارچ 2020 سے لے کر اب تک لوگ گھروں میں رہنے سے کافی تنگ ہو چکے ہیں۔ لوگ اب زہنی تناو کے بھی شکار ہو رہے ہیں۔ اسی وجہ سے لوگوں نے اب اپنا زہنی تناو دور کرنے کے لئے پارکوں اور سیر تفریح گاہوں کی جانب نکلنا شروع کیا ہے۔
دوسری جانب لوگوں کا اب رش لداخ کی طرف بھی جانے کے لئے بڑھ گیا ہے، کیونکہ سرینگر لداخ شاہراہ بھی کھلی ہے اور لداخ کے لوگ بھی اب سرینگر اور لداخ کے لئے آتے جاتے ہیں۔