عالمی وبا کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر سے بچنے کے لیے جہاں انتظامیہ کی جانب سے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے وہیں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے۔
ڈی سی آفس گاندربل میں داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ڈپٹی کمشنر گاندربل کی ہدایت پر ڈی سی آفس گاندربل کے صدر دروازے پر پچھلے ایک ہفتے سے آفس آنے والے افراد کی کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ صحت نے عملہ کو ڈی سی آفس کے صدر دروازے پر تعینات کیا ہے جو آفس میں داخل ہونے والے سبھی افراد کی کورونا ٹیسٹنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: گاندربل: این سی لیڈر کی محرم کے پیش نظر انتظامات کو یقینی بنائے جانے کی اپیل
کورونا ٹیسٹنگ کرنے والے عملہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈی سی آفس میں داخل ہونے والے سبھی افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں افراد کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ اور یہ سلسلہ اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی آفس میں داخل ہونے والے سبھی افراد کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے جس میں آفس عملہ بھی شامل ہے۔ اسکے علاوہ ویکسین کی ڈوز لینے والے افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔