سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل میں 'کیمپا اسکیم' کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمین نے تنخواہ واگزار کرنے کے حق میں احتجاج کیا۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی کئی ماہ کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں انہیں سخت مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
'کیمپا اسکیم' کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج اُنہوں نے کہا کہ وہ 13 برس سے محکمے میں بطور عارضی ملازم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تاہم انہیں وقت پر ماہانہ اجرت نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی ان کے مستقبل کے لئے کوئی واضح پولیسی بنائی جا رہی ہے۔
ملازمین نے انتباہ دیا کہ اگر ان کی تنخواہیں ان کے حق میں جاری نہیں کی گئیں تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔