اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ روانہ

دو سال کے طویل عرصہ کے بعد آج سے باضابطہ طور امرناتھ یاترا شروع ہوگئی۔ کمشنر سکریٹری ریونیو وجے کمار بدھوری نے بالتل بیس کیمپ سونہ مرگ سے 6215 یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر امرناتھ گپھا کی طرف روانہ کیا۔ Amarnath Yatra 2022 Begins

commissioner-secretary-revenue-flags-off-first-batch-of-amarnath-yatra-pilgrims-from-baltal-base-camp
بالتل بیس کیمپ سے امرناتیھ یاترا کا پہلا قافلہ روانہ

By

Published : Jun 30, 2022, 7:10 PM IST

Updated : Jun 30, 2022, 8:56 PM IST

گاندربل:سالانہ امرناتھ یاترا آج سے باضابطہ طور پر شروع ہوئی ہے۔سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان یاتریوں کا پہلا قافلہ جمعرات کو گاندربل ضلع کے دومیل بال تل علاقے سے گپھا کے لیے روانہ ہوا۔ 6 ہزار 215 افراد پر مشتمل یاتریوں کے پہلے قافلہ میں خواتین عقیدت مندوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔ Amarnath Yatra Flags Off from Baltal Base Camp

کمشنر سکریٹری ریونیو، وجے کمار نے آج علی الصبح یاتریوں کو بالتل بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دو برس کے بعد شروع ہونے والی یاترا کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ اور امر ناتھ شرائن بورڈ نے اس بار سول انتظامات سمیت سکیورٹی کے پختہ بند و بست کیے ہیں۔

بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ روانہ

امرناتھ یاترا پر جانے والے یاتریوں کا کہنا ہے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا جس مہمان نوازی کے لیے کشمیر اور کشمیری لوگ مشہور ہیں، وہ واقعی میں یہاں دیکھنے کو ملی ہے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یاتری ہوائی سفر کی سہولت سے براہِ راست سرینگر سے پنج ترنی پڑاؤ کا سفر کر سکیں گے اور یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Jun 30, 2022, 8:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details