اردو

urdu

ETV Bharat / state

Workers Convention in Ganderbal: گاندربل میں بی جے پی کا یک روزہ ورکرز کنونشن - بی جے پی اقلیتی مورچہ

بی جے پی اقلیتی مورچہ BJP Minority Front نے ٹاؤن ہال گاندربل میں یک روزہ ورکرز کنونشن Workers Convention in Ganderbal کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ کا اہتمام ریاستی اقلیتی مورچہ کے نائب صدر بشیر بھٹ نے کیا۔

Workers Convention In Ganderbal: گاندربل میں ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد
Workers Convention In Ganderbal: گاندربل میں ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد

By

Published : Dec 28, 2021, 8:06 PM IST

اس موقع پر پختون پہاڑی چیئرمین ماسٹر بشیر نے کہا کہ اگرچہ ہم بی جے پی حکومت BJP Government سے کافی امیدیں وابستہ رکھتے ہیں، تاہم سال 2011 مردم شماری کے مطابق ہمارے ساتھ کئے جانے والے وعدوں کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا، جو کہ ہماری پہاڑی اور پختون قوم کے ساتھ نا انصافی ہے۔

Workers Convention In Ganderbal: گاندربل میں ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد

اس دوران بی جے پی اسٹیٹ مائنارٹی مورچہ BJP State Minority Front کے صدر شیخ بشیر نے کہا کہ آج تک گزشتہ حکومت نے پہاڑی اور پختون کیٹیگری والے لوگوں سے بہت زیادہ زیادتی کی تھی، لیکن بی جے پی حکومت نے ان کے لئے تین فیصد ریزرویشن رکھی تھی، ملک کے وزیر داخلہ نے بڑھا کر اسے چار فیصد کر دیا۔

انہوں نےبتایا کہ ہم آج ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے جتنے بھی مطالبات ہوں گے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ شیخ بشیر نے مزید کہا ہے کہ ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آنے والی حکومت جموں و کشمیر میں بی جے پی BJP in Jammu and Kashmir کی ہوگی، جس سے عام لوگوں کو حد درجہ آرام ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Major Events of J&K in 2021: جموں و کشمیر میں سال 2021 کے اہم واقعات

اس موقع پر بی جے پی ریاستی اقلیتی مورچہ کے صدر شیخ بشیر، ریاستی اقلیتی مورچہ کے نائب صدر بشیر بھٹ، ریاستی اقلیتی مورچہ کے جنرل سکریٹری امتیاز بھٹ، مرکزی کشمیر انچارج اقلیتی مورچہ عطا محمد، اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر بشیر گنائی اور دیگر پارٹی کارکنان موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details