اردو

urdu

ETV Bharat / state

تحصیلدار کے خلاف احتجاج - غلام احمد سالوری

ریاست جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں عوامی انصاف پارٹی کے کارکنان نے منی سکریٹریٹ کے احاطے میں تحصیلدار گاندربل کے خلاف احتجاج کیا۔

تحصیلدار کے خلاف احتجاج

By

Published : Mar 19, 2019, 12:54 PM IST

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل دار گاندربل کا تبادلہ جلد سے جلد کیا جائے۔

تحصیلدار کے خلاف احتجاج

پارٹی کے ایک سینیئر کارکن غلام حسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سرپرست اعلیٰ غلام احمد سالوری کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ اس کو آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی ایجنسی نے تحصیلدار گاندربل کو یہاں پر تعینات کیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے تحصیلدار گاندربل اور غلام احمد سالوری کے بیچ تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ، جس کے بعد کئی سیاسی رہنماؤں نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر اور کنگن کے رہنما بشیر احمد میر نے بھی اس بات پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ گاندربل واحد ضلع ہے جہاں پر سیاسی رہنماؤں کے بیچ میں آج تک کوئی ہاتھا پائی نہیں ہوئی۔

بشیر احمد میر نے سالوری کی گاڑی روکنے پر بھی مذمت کی اور کہا کہ سالوری کو تحصیلدار گاندربل کی گاڑی نہیں روکنی چاہیے تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details