صوبہ کشمیر کے ضلع گاندربل کے مامر علاقے میں آج فوج کی پانچ راشٹریہ رائفلز کی جانب سے ٹریڈ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹریڈ میلہ مقامی تجارت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو عسکریت پسندی اور نشہ آور چیزوں کے استعمال سے دور رکھننے کے مقصد نے منعقد کیا گیا۔
میلے میں متعدد کاروباری افراد نے کشمیری دستکاری، تانے بانے کے اسٹالز اور خشک میوہ جات کے اسٹالز لگائے تھے۔ اس دوران بچوں کے لئے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔
میلے میں کشمیری گلوکار ساحل ہلال نے بھی اپنے موسیقی کا ہنر دکھایا اور اس کے علاوہ مارشل آرٹس کے کچھ کرتب بھی دکھائے گئے۔