اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: ہنر سے روزگار کے تحت نوجوانوں کیلئے تربیتی کورس کا آغاز

ضلع گاندربل میں نوجوانوں کو از خود روزگار کمانے کی غرض سے ایک ماہ کا تربیتی کورس فراہم کیا جا رہا ہے۔

گاندربل: ’ہنر سے روزگار‘ کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیتی کورس
گاندربل: ’ہنر سے روزگار‘ کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیتی کورس

By

Published : Oct 16, 2021, 5:02 PM IST

نوجوانوں کے لیے قابل رسائی، باعث روزگار اور مفت تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے فوج نے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، سری نگر کے اشتراک سے ضلع گاندربل میں تربیتی کورس کا آغاز کیا۔

گاندربل: ’ہنر سے روزگار‘ کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیتی کورس

کھانا پکانے کے شوقین نوجوانوں کے لیے ’’ہنر سے روزگار تک‘‘ مہم کے تحت ایک ماہ کا تربیتی کورس شروع کیا جا رہا ہے۔

تربیتی کورس میں علاقے کے 15 نوجوانوں کو ماہرین تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ کورس کے اختتام پر انہیں IHM، سرینگر کی جانب سے اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ڈی سی گاندربل نے بلاک لار کے پی آر آئی کے مسائل سنے

منتظمین کے مطابق کورس کا بنیادی مقصد ہنرمند اور قبل نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے شوق کو پورا کرنے کے علاوہ اسے وسیلہ روزگار بھی بنا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details